• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودھ سپلائی کرنے والے 2نوجوان ٹریفک حادثات میں جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دودھ سپلائی کرنے والے 2نوجوان ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوگئے۔تھانہ وارث خان کے اے ایس آئی خرم نے بتایاکہ منگل کی صبح 6بجے کے قریب 17سالہ شہباز اپنے لوڈر رکشے پر دودھ لے کر جاکر رہاتھاکہ مریڑ چوک کے قریب مری روڈ پر کھڑے ایک ٹرک کے عقب میں تیزرفتاری سے جاٹکرایا ۔ تھانہ دھمیال کو غلام عباس نے بتایا کہ میرا19 سالہ بیٹا ثقلین صبح موٹر سائیکل پر دودھ دینے جارہا تھا جب رنیال پٹرول پمپ کے پاس پہنچا تو راولپنڈی کی جانب سے تیز رفتار ٹرالر نمبرٹی ایم ای 393 کے ڈرائیور خالد نے ثقلین کو انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے ٹرالر کے نیچے دے دیا ۔
اسلام آباد سے مزید