پشاور ( لیڈی رپورٹر )بحالی ویلفیئر آرگنائزیشن نے لوئر کرم میں یکطرفہ آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے اسے سے فوری بند کرنے اور شرپسند عناصر کی جانب سے سے جلائے گئے بگن کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بحالی ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر خیالی اورکزئی، چیئرمین نوروز خان اورکزئی، مفتی شاہنواز اور دیگر کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں یکطرفہ اپریشن سے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ مزید گھمبیر ہونے کا خدشہ ہے حکومت ایک فریق کے خلاف اپریشن کر کے اس ایک فریق کودوسرے فریق کیلئے مزید کمزور کر ر ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک فریق نے پہلے ہی بگن بازار کو جلایا پھر اس کے بعد بگن، اوچت، مندوری، چارخیل اور ملحقہ علاقوں سے اسلحہ جمع کیا اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا اب دوبارہ علاقے کو خالی کیا گیا صرف ایک فریق پر ظلم ہورہا ہے۔ بگن پر لشکر کشی کے دوران ظلم ہوا تھا لیکن کنوائی کا بہانہ بناکر اب ہم پر آپریشن کیا جارہا ہے۔ کوہاٹ گرینڈ جرگہ کے مطابق اگر روڈ پر کہی بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ اتاہے تو وہاں کے قریبی آبادی حکومت اور گرینڈ جرگہ کو کرم کرینڈ جرگہ کے مطابق وضاحت دینی چاہیے۔