ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ پانچ آسان کھانوں کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے سے آپ خود کو صحت مند بناسکتے ہیں۔
ماہرین صحت چاہیں گے کہ آپ اپنی خوراک میں غذایت سے بھرپور کھانوں کو شامل کرنے کو یقینی بنائیں۔ اس میں ایک طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ کوشش کریں اور کچھ اہم صحت بخش خوراک کو اپنی روز مرہ کھانوں کا حصہ بنائیں۔
کچھ ماہرین غذائیات ہر روز ایک جیسی غذا کھانے کے خلاف ہیں، لیکن یہ عام طور پر مکمل کھانے پر لاگو ہوتا ہے۔ ماہرین غذائیات کے مطابق کچھ ایسی غذائیں ہیں جو وہ روز کھانے کی سفارش کرتے ہیں۔
برطانیہ کی غذائی ماہر ٹریشا بیسٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اوٹس (جو) یہ مکمل اناج کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور اس میں کافی مقدار میں فائبر اور غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو انہیں صحت بخش کھانا یا ناشتہ بناتے ہیں۔
لیکن کبھی کبھار اس کے فوائد میں اس وقت فرق آجاتا ہے جب اس میں زیادہ چینی یا کیلوری سے بھری ٹاپنگز شامل کی جاتی ہے۔ لیکن جب اس میں خشک میوے، دار چینی، بلو بیریز، اسٹرابیریز ور کیلے مکس کریں تو پھر یہ کافی شاندار ہوجاتا ہے۔
اوٹس میل میں شامل فائبر آپکو کافی وقت تک بھوک لگنے نہیں دیتا اور مکمل اناج آپکے بلڈ شوگر کو مستحکم رکھتا ہے۔
اسکے علاوہ تخم بالنگا بہت مفید ہے۔ تخم بالنگا میں فائبر، پروٹین، فولاد اور پوٹاشیم باافراط پایا جاتا ہے۔
پالک جو کہ میگنیشیم، فولاد اور اینٹی آکسیڈنٹ کا خزینہ ہے اور یہ جسم کے اندر کی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور پٹھوں کی بحالی اور سکون فراہم کرنے کے لیے مفید ہے۔
ماہرین کے مطابق بلو بیری اور رس بھری سوزش سے لڑتے اور دماغی افعال میں اضافہ کرنے کے ساتھ بلڈ شوگر کو قابو میں رکھتا ہے۔ ان ماہرین کے مطابق اپنی روزانہ کی خوراک میں بیریز کو شامل کرنے سے آپکی دل کی صحت بھی بہت اچھی ہوجاتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔