کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت نے سگی بیٹی سے زیادتی کرنے سے متعلق مقدمہ میں باپ شاہد کو 25 سال قید کی سزا سنادی اور 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، عدالت نے دھمکیاں دینے کے جرم میں مزید7سال قید بامشقت کی سزا سنا ئی ہے، عدالت نے قرار دیا ہے کہ متاثرہ خاتون نے عدالت میں اپنے بیان میں باپ کو ملزم قرار دیا،ملزم کے خلاف جرم ڈی این اے سے بھی ثابت ہوتا ہے۔