کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے خادم حسین سولنگی گوٹھ کے قر یب واقع گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 12سالہ آصف اور 10سالہ عائشہ دختر کاشف جاں بحق ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے دونوں لاشوں کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔