• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، موٹر سائیکل سوار ملزمان ایک شخص کو پھینک کے فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر بلاک ون میں رہائشی اپارٹمنٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان ایک شخص کو پھینک کے فرار ہو گئے جو بعد ازاں جاں بحق ہو گیا، 35 سے 40 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق مقتول نامعلوم شخص یا ملزمان موٹرسائیکل پر یونیورسٹی روڈ پرواقع نصیر ٹاؤر کے قریب پھینک کرفرار ہوئے ملزمان نے مقتول کو پھینکا اس وقت مقتول زندہ تھا،مقتول کو قریب سے گزرنے والے شہریوں نے زخمی حالت میں زمین پر پڑا دیکھ کرکرسی پر بٹھایا اور ریسکیو ادارے کو اطلاع دی تاہم مقتول کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے موت واقع ہو گئی ،پولیس نے بتایا کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔پولیس نے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، فوٹیج کے مطابق ملزمان مقتول کو موٹر سائیکل کے درمیان بٹھا کر لائے اور پھینک کر فرار ہو گئے،پولیس نے بتایاکہ فوری طور پر مقتول کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے، مقتول کے فنگر پرنٹس کی مدد سے اس کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید