• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد پولیس نے ڈکیتی میں ملوث باپ اور بیٹے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ناظم آباد پولیس نے ڈکیتی میں ملوث باپ بیٹے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 4 نزد نجی مارکیٹ مین روڈ پرموٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان ایک شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اشرف عرف پپو ولد علی محمد اور شہزاد ولد اشرف علی کو گرفتار کرکے 2تیس بور پستول، 5 راؤنڈ، لوڈ میگزین اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید