کراچی( اسٹاف رپورٹر )محمود آباد پولیس نے اعظم ٹاؤن سے جعلی کرنسی کے ذریعے خریداری کرنے والی دو خواتین سمیت 3 ملزمان شہزاد ولد رونق علی، ملزمہ بشریٰ زوجہ شہزاد اور نوشین کرن دختر شوکت علی کو گرفتار کر کے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کے جعلی نوٹ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ،ملزمان کے خلاف قانونی مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔