کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی کے اعلامیے کے مطابق انتظامیہ نے ماہ رمضان میں اشیا ئے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور ٹریفک روانی کے لئے اقدامات کیے ہیں گراں فروشی اور روڈ سائڈ تجاوزات کی روک تھام کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر ز متحرک کردیا گیا ہے بیورو آف سپلائی کو موثر کردار ادا کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔