• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت لوگوں کو حق دینا نہیں چاہتی، منعم ظفر، دعوت افطار سے خطاب

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہےکہ کراچی میں مسائل ان لوگوں کے پیدا کردہ ہیں جو گزشتہ 17سال سے کراچی سمیت سندھ پر قابض ہیں،پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت شہر کے لوگوں کو ان کا حق دینا نہیں چاہتی،بدقسمتی سے سحری اور افطار کے اوقات میں بھی بجلی اور گیس فراہم نہیں کی جاتی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی علاقہ گلزار ہجری کے تحت عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بڑی تعداد میں بچوں اور بچیوں کی روزہ کشائی کا اہتمام کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید