• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ حسین احمد کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے، قاری عثمان کا اظہار افسوس

کراچی (پ ر) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے جےیوآئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حسین احمد کی رحلت ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مرحوم جمعیت علماء اسلام کا خوبصورت چہرہ تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد ٹرک اڈہ میں نماز تراویح میں ختم قرآن کریم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قاضی فخرالحسن، سید اکبر شاہ ہاشمی، مولانا عبدالسلام شاہ ودیگر موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید