لاہور( اپنے نامہ نگارسے ،خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور، رمیش سنگھ اروڑہ نے وزیراعظم یوتھ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے خصوصی نمائندے رضوان انور اور مہا جمیل سے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور شمولیتی ترقی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ نوجوانوں کی طاقت اور توانائی کو صحیح سمت میں استعمال کرنا پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔