• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رولز دکھائے جائیں کہ چیف جسٹس زیرسماعت کیس کو واپس لے سکتے ہیں، جسٹس سردار اعجاز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈپٹی رجسٹرار کیخلاف از خود توہین عدالت کیس میں ڈپٹی رجسٹرار سے آئندہ سماعت پر ہائیکورٹ رولز طلب کر لئے اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر وہ رولز لیکر آئیں کہ چیف جسٹس زیر سماعت کیس کو و اپس لے سکتے ہیں ، عوام بھی اس کیس پر نظر رکھے یہ کیس ایک سیاسی جماعت کے لیڈر سے متعلق نہیں بلکہ اصول طے کرنے کا ہے ،میرے لئے سب سے اہم عدالت کی توقیر ہے مجھے اس ایشو پرفائنل ججمنٹ لکھنی ہے ، اس طرح کیس ٹرانسفر کرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں اگر یہ کام ہائیکورٹ کے جج نے نہ کیا ہوتا تو کریمنل توہین عدالت ہوتی، سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت ، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل ، پی ٹی آئی کے وکلا چوہدری ظہیر عباس ، عثمان ریاض گل ، علی بخاری ، شعیب شاہین ، نیاز اللہ نیازی ، مشعال یوسفزئی اور دیگر پیش ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ایک ہی سوال ہے کیا مشعال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں اس سوال کی وجہ سے ساری صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید