پشاور (وقائع نگار)پشاور کے گنجان آباد علاقےآسیہ وارڈ میں گزشتہ 2 دنوں سے گیس غائب ہے روزمرہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود گیس کی بندش سے خواتین کو گھریلوں امور کی انجام رہی میں مشکلات کا سامنا ہے گیس نہ ہونے پر ایل پی جی گیس فروخت کرنے والے دکانداروں کی چاندنی ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابق آسیہ وارڈ کے گنجان علاقوں محلہ ساربانان رامداس بازار ۔ گھڑی میر احمد شاہ ، جوگن شاہ میں گزشتہ دو دنوں سے لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس مسلسل غائب ہے جس کی وجہ سے ماہ رمضان میں خواتین کو گھریلو امور ہوٹلز ، تندورشاپ کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی معلومات بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہیں گیس صارفین نے محکمہ کے افسران کی غفلت پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ماہ رمضان میں ان کو دوسروں کی تکلیف کا احساس نہیں ہے