اسلام آباد ( رانا غلام قادر)وفاقی وصو بائی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 20 یا مساوی عہدوں کے افسران کی نامزدگیاں طلب کر لیں۔ یہ تر بیتی کورس 30 جون 2025سے 31 اکتوبر 2025 تک نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور میں منعقد ہوگا۔ تمام وزارتوں ڈویژنز، خودمختار اداروں، صوبائی حکومتوں اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومت سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے گریڈ 20 کے افسران کی نامزدگیاں 15 اپریل 2025 تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کر دیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ نامزدگیاں مستقل بنیادوں پر گریڈ 20 یا مساوی کے ایسے افسران کی جائیں جو سنیارٹی کے مطابق پروموشن زون میں ہوں۔