• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر میڈیکل یونیورسٹی گرین یوتھ موومنٹ کلب کی اختتامی تقریب

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاور گرین یوتھ موومنٹ کلب کے زیراہتمام سیشن 24-2023کی یادگار اختتامی تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں طلباء و طالبات، اساتذہ اور مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز سمیت مہمانوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سال بھر کی نمایاں کامیابیوں پر مشتمل ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں گرین یوتھ موومنٹ کلب کی جانب سے کئے گئے مختلف ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات، شجرکاری مہمات، سیمینارز، آگاہی واکس اور دیگر سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا۔ کیپٹن علیشبہ نواز نے سال بھر کی سرگرمیوں پر جامع رپورٹ پیش کی جس میں مختلف ماحولیاتی منصوبوں کے اثرات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ڈائریکٹراکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر ظلِ ہما نے گرین یوتھ موومنٹ کے سابقہ کیپٹنز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے کردار کی تعریف کی۔
پشاور سے مزید