پشاور(جنگ نیوز)بہاری کالونی ورسک روڈ پشاور کے رہائشیوں اور گزشتہ روز پولیس کی جانب سے گھروں سے بے دخل کیے گئے مالکان شمروز اور خان نعیم خان نے اپنے بھائیوں اور بچوں کے ساتھ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز با اثر مافیا کے ساتھ مل کر پولیس نے ان کو ان کی آبائی جائیداد جس کا رقبہ تین کنال اور چار مرلے بتایا جا رہا ہے سے تھانہ شرقی کے ایس ایچ او اور علاقہ ڈی ایس پی اور مصلح افراد کے ہمراہ ان کو بے دخل کیا گیا اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا انہوں نے کہا کہ نہ انہیں عدالتی احکامات بتائے گئے نہ گرداور میں موجود تھا اور نہ پٹواری تمام کاروائی یک طرفہ طور پر کی گئی اور ہماری خواتین رات کی تاریکی میں گھروں سے باہر نکالا گیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف دیا جائے ورنہ یہ ظلم ایک سنگین سانحہ بن سکتا ہے۔