پشاور (جنگ نیوز) پشاور ماڈل سکولز بوائز ٹو ورسک روڈ اور بوائز تھری رنگ روڈ میں پری او لیول اور او لیول کیمبرج کی کلاسز کے نئے تعلیمی سال (اپریل 2026ء) کے آغاز کے حوالے سے تعارفی پروگرام کا انعقادپشاور ماڈل سکول بوائز ٹو ورسک روڈ اور بوائز تھری رنگ روڈ میں پری او لیول اور او لیول کیمبرج کے حوالے سے ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں والدین کو پرنسپل بوائز ٹو فائزہ عمیر، وائس پرنسپل فرمان اللہ خان کے علاوہ او لیول کے کوآرڈینیٹرز سید عماد گیلانی اور فوزیہ انیس نے پری او لیول اور او لیول کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس تعارفی پروگرام میں پری او لیول اور او لیول کے نصاب، درس و تدریس کے طریقہ کار اور سکول و کیمبرج کی سطح پر امتحانات کے طریقہ کار سے والدین کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر والدین کی جانب سے کیے گئے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔ والدین نے اس تعارفی پروگرام کو صحت مند سرگرمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے اس نئے تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لا سکیں گے۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پشاور ماڈل سکولز کے اساتذہ کی تعلیمی قابلیت اور دہائیوں پر مشتمل پیشہ ورانہ تدریس کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پشاور ماڈل سکولز محمد اسد سیٹھی اور پرنسپل بوائز تھری صائمہ طلعت بھی موجود تھیں۔