پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹوریٹ سپورٹس ضم اضلاع کے زیر اہتمام جاری ضم اضلاع انڈر 16 گیمز آخری مرحلے میں داخل ہوگئے۔ والی بال ایونٹ کے فائنل میں ضلع مہمند نے ضلع خیبر کو 3-1 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع عمر ارشد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ذاکر ﷲ، چیف کوچ شفقت ﷲ، ودیگرپر موجود تھے۔