• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 108 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کی منشیات کیخلاف کامیاب کارروائی ۔ پشاور کے قریب وزیر ڈھنڈ میں ایکسائز انٹیلی جنس سپیشل سکواڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران گاڑی نمبر ایل ای ای 9469 سے 108000 گرام (108 کلوگرام) چرس برآمد کی گئی جبکہ ملزم محمد بلال ولد فرہاد گل ساکن پشاور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز خیبر میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے ہدایات کی ہیں کہ صوبے میں منشیات کی سمگلنگ اور فروخت و کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور اس لعنت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
پشاور سے مزید