پشاور (خصوصی نامہ نگار) ضم اضلاع انڈر 16 گیمز میں ضلع خیبر نے ہاکی جبکہ سب ڈویژن کوہاٹ نے باسکٹ بال ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع عمر ارشد خان اور ڈی ایس او مہمند فیصل جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ہاکی فائنل میں ضلع خیبر نے باجوڑ کو 2-1سے ہرایا۔ قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں خیبر نے اورکزئی کو تین صفر سے جبکہ باجوڑ نے ٹانک کو چار صفر سے ہرا کر فائنل کیلئے کیا تھا۔ باسکٹ بال فائنل میں سب ڈویژن کوہاٹ نے شمالی وزیر ستان کو 41-35سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔