• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکوڑی گروپ کی میڈ ان پاکستان ایکسپو میں شرکت

پشاور (جنگ نیوز) زکوڑی گروپ آف کمپنیز نے گزشتہ روز لاہور میں سمیڈا کے زیر اہتمام منعقدہ ”میڈ اِن پاکستان ایکسپو“ میں شرکت کی اور ZIL کی مصنوعات کی قومی سطح پر نمائش کی۔زکوڑی گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ ہمیشہ سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خیبرپختونخوا کی ایک اچھی تصویر پیش کرنے کے حوالے سے پر عزم رہا ہے جبکہ ا س ایکسپو میں شرکت اس عالمی وژن کا حصہ ہے۔ سی ای او، زکوڑی گروپ، ایوب خان زکوڑی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائشیں انڈسٹری اور کارپوریٹ سیکٹر کو ایک مناسب پلیٹ فارم پر لانے اور نئی پیش رفتوں کے حوالے سے روابط بڑھانے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔واضح رہے کہ میڈ اِن پاکستان ایکسپو میں ملک بھر سے صنعتی اور کارپوریٹ سیکٹر کے اداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے سٹالز پر اپنی مصنوعات اور سروسز کی بھر پور نمائش کی جس نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو راغب کیا۔
پشاور سے مزید