• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں محکمہ تعلیم بند ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کردیئے

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں محکمہ تعلیم بند کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ۔ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔ اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تعلیم کا معیار بہت گرچکا ہے ، بچوں کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی ہے ، بڑی بڑی عمارتیں موجود ہیں تاہم تعلیم نہیں ہے ، محکمہ تعلیم بند کرنے پر ریاستی گورنر خوش ہیں۔ فیصلے پر عملدرآمد کیلئے کانگریس کی منظوری لازمی ہوگی ۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر تعلیم لنڈا میک موہن کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ تعلیم کو ختم کرنے کا عمل شروع کر دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی۔
اہم خبریں سے مزید