• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول اور مدارس جانیوالے بچوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سکول اور مدارس جانے والےبچوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہاگیاہے کہ تمام سکولوں اور مدارس انتظامیہ کوہدایت کی جاتی ہے کہ بچوں کووالدین یاگاڑی والے کے علاوہ کسی تیسرے شخص کے حوالے نہ کریں۔ چھوٹے بچوں کو اکیلے نہ جانے دیں ،والدین سے گزارش ہے کہ چھوٹے بچوں کوسکول اور مدرسہ اکیلے نہبھیجیں اور احتیاط کریں ،اس میسیج کو تمام سکول گروپس اور دیگر پرائیویٹ گروپس میں لازمی شئیرکریں ۔
اسلام آباد سے مزید