• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے، پارلیمنٹ کے سامنے اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پارلیمنٹ کے سامنے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف اجتماع اور پر امن مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بغیر کسی وارننگ کے 18 مارچ کی رات خیموں میں موجود خاندانوں پر حملہ کیا، خیموں پر راکٹ اور بمباری سے اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ہی رات میں 404 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے اجتماعی سزا، فاقہ کشی اور مکمل غیر انسانی سلوک کا شکار ہے گھر ہزاروں لوگوں کو دوبارہ بھاگنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ وہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر اور بے گناہ بچوں اور عورتوں پر بمباری کرکے انہیں شہید کرنے کی شدید اور پر زور مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید