• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ: بھاری مقدار میں مضرِ صحت گوشت تلف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی نے نوشہرہ میں گاڑی سے 5 ہزار 250 کلو گرام خراب گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا۔

خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کی پشاور، مردان، ڈی آئی خان، نوشہرہ اور مالاکنڈ میں  کارروائیاں جاری ہیں۔

 فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق دو پروڈکشن یونٹس سے 3 ہزار 400 کلو گرام مضرِ صحت مسالہ جات برآمد کر کے اسے ضبط کر لیا گیا۔

 مسالہ جات میں چوکر، نان گریڈ فوڈ کلر اور مضرِ صحت تیل کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق نوشہرہ میں گاڑی سے 5 ہزار 250 کلو گرام خراب گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا، یہ گوشت کراچی سے مختلف شہروں کو سپلائی ہونا تھا ۔

ڈی آئی خان میں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب میں 320 لیٹرز دودھ کے نمونے غیر معیاری قرار دیے گئے۔

مالاکنڈ میں غیر معیاری گھی اور تیل تیار کرنے پر مل کو سیل کر دیا گیا۔

صحت سے مزید