• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکلات میں ثابت قدم رہنے کیلئے عزم علی ؑ کی ضرورت ہے، علامہ صادق عباس

کراچی (پ ر)ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ نارتھ ناظم آباد میں شہادت حضرت علیؑ کی مجلس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ حضرت علیؑ شجاعت و بہادری کا پیکر تھے، آج ملت اسلامیہ خصوصاً فلسطین کےعوام جن مشکلات اور مظالم کا شکار ہیں ان کا مقابلہ کرنے اور مشکلات میں ثابت قدم رہنے کیلئے عزم علی ؑ کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام دشمن قوتیں فلسطین اور دیگر مقامات پر مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید