• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان سے مذاکرات واحد حل، انہیں میز پر لاؤں گا، گنڈاپور

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات واحد حل ہے ، مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا، طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں میں انہیں ٹیبل پر لاؤں گا،مجھے ٹاسک دیں تو میں کل اخونزادہ کے ساتھ بیٹھا نظر آؤں گا، مذاکرات کا پلان دے رکھا ہے۔اسلام اباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کے دن ہم تو پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے، ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہوا، یونین کونسلوں کے 95چیئرمینوں میں سے صرف تین تھے، باقی کا کوئی پتہ نہ تھا۔

ملک بھر سے سے مزید