• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید گاہ شریف کی دعوت افطار میں چیئرمین سینیٹ اور برطانوی ہائی کمشنر کی شرکت

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے رمضان نیکیوں، بھلائی اور قربانی کا مہینہ ہے۔ یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر، برداشت، ایثار اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز عید گاہ شریف راولپنڈی میں افطار ڈنر کے موقع پر کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے بین العقائد اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف مذاہب اور عقائد کے ماننے والوں کے درمیان رواداری، محبت اور بھائی چارے کے فروغ میں عید گاہ شریف کے پیر نقیب الرحمن نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشائخ نے ہمیشہ قیامِ امن اور معاشرتی استحکام کے لیے کوشاں رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت یکجہتی اور استحکام کی ضرورت ہے، اور ہمیں ہر قسم کی تفریق سے بالاتر ہو کر قومی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا۔اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے علاؤہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ، سینیٹر دنیش کمار , ایم این اے دانیال چوہدری ، ندیم افضل چن کے علاوہ علماء اور دیگر سماجی و مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔

اہم خبریں سے مزید