• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی، حکومت چیتےکے بجائے کچھوے کی چال چل رہی ہے، جسٹس مندوخیل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نےʼʼ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی ʼʼکے قیام سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران اتھارٹی چیئرمین کی تقرری اور قواعد کی تشکیل میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ جسٹس جمال مندو خیل نے آبزرویشن دی ہے موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے، جس کے حل کے لئے حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے، لیکن وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے،سینئر جج ،جسٹس امین الدین کی سربراہی میںجسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس نعیم اختر افغان،جسٹس شکیل احمد اورجسٹس عامر فاروق پر مشتمل پانچ رکنی آئینی بنچ نے جمعہ کے روز کیس کی سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی چیئرمین کی تقرری کیلئے تیسری مرتبہ اشتہار دیا گیا ہے، جس پر جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیاکہ پہلے دو مرتبہ اشتہار دینے کا فائدہ کیوں نہیں ہواہے؟تو انہوںنے بتایا کہ انٹر ویو کے لئے جو لوگ شارٹ لسٹ ہوئے تھے ؟ وہ دوہری شہریت کے حامل نکلے ہیں جبکہ حکومت کی پالیسی ہے کہ کسی بھی اعلیٰ عہدہ پر دوہری شہریت کے حامل شخص کو مقرر نہیں کیا جائے گا، جس پرجسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاکہ جس اعلیٰ معیار کا بندہ آپ ڈھونڈ رہے ہیں؟ اس کیلئے کچھ تو مصلحت کرنا پڑے گا۔

اہم خبریں سے مزید