ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان نے قادیانیوں کی عبادت گاہوں پر ممکنہ حملے اور شرپسند عناصر کی طرف سے توڑ پھوڑ کے خطرات کی اطلاعات پر پولیس حکام کو سکیورٹی سخت کرنے اور ممکنہ حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے متعلقہ پولیس افسران تمام وسائل بروئے کار لائیں اور لاٹھی چارج ، آنسوگیس کے استعمال کی ضرورت پڑے تو بھی حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے اس سے گریز نہ کریں ۔