ملتان (سٹاف رپورٹر) صفدر خان لنگا ہ نے ایک بار پھر خزانہ دارجامعہ زکریا تعینات،اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بار پھر صفدر خان لنگاہ کو تا حکم ثانی بطور خزانہ دار کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں مستقل خزانہ دار کی تعیناتی کا کیس گورنر کے پاس موجود ہے تاہم یونیورسٹی کے معاملات کو ہموار طریقے سے چلانے کے لیے خزانہ دار کی ضرورت ہے۔