• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان صدر کے سامنے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی فائنل ریہرسل

اسلام آباد (جنگ نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری 23 مارچ کو قرارداد لاہور کی منظوری کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر اتوار کی صبح مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ سے سلامی لیں گے۔ پاکستان کی بری ، بحری اور فضائی افواج کے چاق و چوبند دستے ایوان صدر کے سامنے صحن میں 2014کی طرح پرجوش مارچ پاسٹ کریں گے اور وہ ڈائس پر موجود صدر پاکستان اوران کے جلو میں کھڑے وزیر اعظم شہباز رشریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور بری ، بحری اور فضائی افواج کے چیفس کو سلامی پیش کریں گے ۔ 23مارچ کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کا آغاز پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو ایف 16طیارے کو اڑا کر سلامی دے کر کریں گے ۔ جمعہ کے روز ایوان صدر کے سامنے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی فائنل ریہرسل کا انعقاد ہوا۔صدر آصف علی زرداری 23مارچ کو اعلیٰ سول قومی اعزازات اور اگلے روز 24 مارچ کو ایوان صدر میں ہی عسکری اعزازات اہم فوجی شخصیات اور نمایاں کارنامے سر انجام دینے والے مسلح افواج کے ارکان اور عہدیداروں میں تقسیم کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید