• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، دہشتگرد کارروائیوں کی سازش، ایک شخص کو عمر قید کی سزا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں محمد سہیل فاروق نامی ایک شخص کو دہشت گردی کی کارروائیوں کی سازش کے جرائم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

شیفیلڈ کراؤن کورٹ میں جیوری نے مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے کہا کہ لیڈز کا کلینکل سپورٹ ورکر محمد سہیل فاروق دہشت گرد گروہ داعش کے لٹریچر سے انسپائر تھا۔

عدالت کے مطابق مجرم نے لیڈز کے ایک اسپتال اور ملک کے ایک خفیہ جاسوسی اڈے آر اے ایف مین وڈ ہل پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔

اس مقدمے کے دوران مجرم کو ایک خود ساختہ تنہا بھیڑیا دہشت گرد کہا گیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید