• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم علی ؓ مذہبی عقیدت کیساتھ منایا گیا، مجالسِ عزا کا انعقاد، جلوس نکالے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )حضرت علی رضی اللّٰہ تعالی عنہ کا یومِ شہادت ہفتہ 21رمضان المبارک کوملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔یوم علی کی مناسبت سے مجالس عزا برپا ہوئیں اور ماتمی جلوس بھی نکالے گئے۔کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس پر امن طور پراختتام پذید ہوگیا۔یوم علی کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں منعقد ہوئی۔مجلس سے علامہ ریحان حیدر زیدی نے خطاب کیا اور انہوں نے حضرت علیؓ کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی ۔مجلس کے بعد یوم علی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔جلوس کے شرکاء نے ایم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین مولانا طارق حسین موسوی کی امامت میں ادا کی۔ جلوس کی قیادت بوتراب اسکاؤٹس نے کی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگیا۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظات کیے گئے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید