کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس سامنے آگیا ہے جسے جناح اسپتال داخل کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے 29 سالہ رہائشی کو بخار اور جسم پر دھبوں کے ساتھ اسپتال لایا گیا تھا جس پر اس کے سیمپل لے کر ٹیسٹ کے لئے ڈاؤ یونیورسٹی بھیجے گئے جس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی اور اسے آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔