• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی کا خاتمہ ممکن

کراچی(این این آئی) برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، کمیٹی نے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز کی بحالی پر غور کیا۔جسکے بعد پاکستانی فضائی کمپنیوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی منگل 25مارچ کو تمام پاکستانی ایئرلائنز کو فیصلے سے آگاہ کریگی۔برطانوی ٹیم نے پاکستان سول ایوی ایشن اورپی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز کا آڈٹ کیا تھا تاہم پابندی ہٹنے کی صورت میں پی آئی اے فوری طور برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کریگی۔ پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن اٹھائیس مارچ سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کریگی۔
اہم خبریں سے مزید