• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر امام بارگاہ تلوار شاہ بابا سے ماتمی جلوس کی برآمدگی

ملتان (سٹاف رپورٹر )حضرت علی ؓ کے عظیم کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،ان کی ساری زندگی اتباع رسول ؐمیں گزری اور دور ان خلافت عدل وانصاف کے ساتھ فیصلے کرتے رہے، ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی صوبہ پنجاب و مرکزی صدر تحفظ عزاداری امام حسینؓ کونسل پاکستان ملک خاور شفقت بھٹہ ومرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، ڈاکٹر سید ہاشم رضا، سید عاصم عباس زیدی نے سید حسن عباس رضوی ناظم اعلیٰ قدیمی امام بارگاہ بابا تلوار شاہ کے زیراہتمام امیرالمومنین حضرت علی ؓ کے یوم شہادت کے موقع پر علم وذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے مشترکہ خطاب میں کیا، اس موقع پر منیر حسین، ظہور حسین، محمد علی، عاصم علی، فیاض خان، آصف خان، میاں عبدالستار،ڈاکٹر غضنفر عباس، سید عمران حسین مشہدی شریک ہیں اختتام پر سید طالب حسین پرواز نے ملک پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے اجتماعی دعا کرائی۔
ملتان سے مزید