ملتان (سٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ کے زیراہتمام 23مارچ کے حوالے سے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کی صدارت صدر رانا ارشاد،صدر رانا عبدالرحمٰن،ملک رمضان سیال ، ڈاکٹر غلام شبیر، ملک نواز آرائیں، ملک منیر آرائیں، قاسم بگٹی، پیرزادہ آصف شاہ، ملک عارف مہار ، شاکر خان ، شیخ عمران ، اور حاجی عبدالعزیز سمیت دیگر نے کی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر رانا ارشاد اور صدر رانا عبدالرحمان نے کہا کہ پاک فوج عوام کے ساتھ مل کر اس ملک کی حفاظت اورترقی کی ضامن ہے،23مارچ ہماری نظر یاتی اساس کا دن ہے،ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرناہو گا، ریلی کے شرکانے پاکستانی پرچم اٹھارکھے تھے اور پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔