• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے سیمینار اور آگہی واک منعقد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرسی کور کے زیراہتمام نشتر ہسپتال میں ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے سیمینار اور آگہی واک منعقد کی گئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر اعظم مشتاق ہیڈ آف چیسٹ ڈیپارٹمنٹ ،ڈاکٹر عظمیٰ سلمان ، ڈاکٹر ارشد عباس ڈسٹرکٹ ٹی بی آفیسر، سید محمد کامران ڈسٹرکٹ لیب سپر وائزر، مرسی کور کی جانب سے عامر بشیر سینئر ڈسٹرکٹ فیلڈ سپر وائزر، محمد عمران ڈسٹرکٹ فیلڈ سپر وائزر، بابر اسلم ڈسٹرکٹ فیلڈ سپر وائزر، ارشد نواز ڈسٹرکٹ فیلڈ سپر وائزر اور دلشاد حسین ڈسٹرکٹ فیلڈ سپر وائزر سمیت دیگر نے شرکت کی،  اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے اور  6ماہ متواتر دوا کے استعمال سے ٹی بی کا خاتمہ ممکن ہے ، حکومت پنجاب اور مرسی کور کے تعاون سے پرونٹیوٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے ٹی بی کے مرض کو جڑ سے خاتمے میں مدد ملے گی،سیمینار کے اختتام پر عالمی ٹی بی کے دن کے حوالے سے آگہی واک کا انعقاد کیا گیا اور مہمانوں میں مرسی کور کی جانب سے شیلڈز وسرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔
ملتان سے مزید