ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، قتل، منشیات فروشی اور بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں شراب برآمد، تفصیلات کے مطابقپولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 12افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی،پولیس نے فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نےشہریوں کو بو گس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،پولیس نے فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،مظفر آباد پولیس نے 18سالہ نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں 1نامزد دو نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے زیر حراست ملزمان سے دوران تفتیش چوری کی موٹرسائیکلیں برآمد کرلی، مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے واپڈا ملازم پر تشدد کرنے اور میٹر چھیننے کے الزام میں تین نامزد دس نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے الزامیں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے کے الزام میں موٹرسائیکل سوار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے ویگن والوں سے بھتہ لینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔