• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام عباس جعفری کی رہائش گا ہ سے یوم شہادت حضرت علیؓ کا ماتمی جلوس برآمد

ملتان (پ ر ) غلام عباس جعفری کی رہائش گا ہ نادر آباد پھاٹک مظفر آباد سے یوم شہادت حضرت علی ؓ کے سلسلے میں ماتمی جلوس تحفظ عزاداری امام حسینؓ کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز اور ڈویژنل صدر تحفظ عزاداری انجینئر مہر سخاوت علی سیال کی قیادت میں برآمد ہوا، اس موقع پر امجد جعفری ،سید تصدق حسین،محمد آصف جھمٹ،بلو ملنگ اور دیگر شریک تھے ،ماتمی جلوس کی حفاظت کیلئے ملتان اور مظفر گڑھ روڈ  دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا، جلوس کی نگرانی کیلئے بھاری نفری موجود تھی، ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نصف شب امام بارگاہ آل عباد پر بخیروعافیت اختتام پذیر ہوا۔
ملتان سے مزید