ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے کارروائیاں، ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹس، پولٹری شاپس، سویٹس اینڈ بیکرز کی چیکنگ، 50 کلو بدبودار مینگو پلپ، 25 کلو مصنوعی مٹھاس، 50 لیٹر ملاوٹی دودھ، 40 کلو غیر معیاری گوشت، 40 لیٹر رینسڈ آئل تلف کردیا گیا،اس دوران، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 7 فوڈ بزنس مالکان کو 2 لاکھ 35 ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے گئے،یہ کارروائیاں سورج کند روڈ، بی سی جی چوک، انڈسٹریل اسٹیٹ، گارڈن ٹاؤن، گھنٹہ گھر چوک اور قاسم بیلہ میں کی گئیں۔ مشروبات کی تیاری میں بدبودار مینگو پلپ اور مصنوعی مٹھاس کے استعمال پر بیوریجز پلانٹ کو ایک لاکھ روپے ، خوراک کی تیاری میں رینسڈ آئل کے استعمال پر گارڈن ٹاؤن اور المدینہ کمرشل سنٹر میں 2 بیکریوں کو 30، 30 ہزار ، بدبودار گوشت کی موجودگی پر بی سی جی اور گھنٹہ گھر چوک پر 2 پولٹری شاپس کو 35 ہزارجب کہ قلفی کی تیاری میں سٹارچ کی ملاوٹ کرنے پر الجیلان ٹاؤن سورج کند روڈ پر قلفی پوائنٹ کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔