ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ الپہ نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کو سسی مائی نے اطلاع دی کہ اس کے بیٹے رمضان نے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس تھانہ صدر ملتان نے لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو سجاد نے اطلاع دی کہ اسکی بیٹی کو نامعلوم افراد گھر سے اغوا کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں، پولیس تھانہ قطب پورنے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو امرینہ بی بی نے اطلاع دی کہ اس کے خاوند راشد نے خرچہ دینا بند کردیا اور خرچہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے مختلف واقعات کی جھوٹی اطلاعات دینے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس تھانہ کینٹ کو عکراش نے گاڑی چوری کی اطلاع دی جو جھوٹی ثابت ہوئی ، پولیس تھانہ گلگشت کو نامعلوم شخص اور خاتون نے واردات کی الگ الگ اطلاعات دیں جو غلط پائی گئیں جب کہ پولیس تھانہ صدر جلالپور کو محسن نے واردات کی اطلاع دی جو جھوٹی پائی گئی ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے،پولیس تھانہ مظفر آباد نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیےبوگس چیک دینے کا مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کو شفیق نے درخواست دی کہ وہ پیٹرول ڈیزل کی خریدوفروخت کا کام کرتا ہے، غلام علی سے اس کے کاروباری تعلقات تھے جس نے اس سے چالیس لاکھ مالیت کا پٹرول خرید ا اور بدلے میں ایک چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے بیوہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اس کے بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کو سونیا بی بی نے اطلاع دی کہ وہ بیوہ خاتون ہے فضل ٹاؤن میں بہنوئی شہزاد سیال کے گھر اپنا سامان لینے گئی تو اس نے تشدد کا نشانہ بنایا ،اہل علاقہ نے جان بخشی کرائی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کردی، پولیس تھانہ ستی شجاعباد نے ایکسائز انسپکٹر کی نشاندہی پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کو ایکسائز انسپکٹر نے استغاثہ دیا کہ ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شہزاد نامی شخص کی دکان کو سیل کیا جس نے ازخود سرکاری سیل کو توڑ کر دکان کھول لی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع،پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے، پولیس تھانہ کینٹ نے شکیل ،طارق،سلمان،زبیر کے خلاف مقدمات درج کئے جب کہ تھانہ جلیل آباد پولیس نے عثمان اور شہباز کے خلاف مقدمات درج کئے،پولیس تھانہ مظفر آباد نے بچے سے بدفعلی کی کوشش کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیے، پولیس کو شوکت نے اطلاع دی کہ اس کے بیٹے کو ملزمان شان اور مدثر کھیت میں لے گئے اور بدفعلی کی کوشش کی، بچے کے شور کرنے پر ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔