ملتان ( سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلہ میں کائیاں پور یونین کونسل میں اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر زاہد اقبال گجر ، اے ڈی ایل جی اینڈ سی ڈی ملتان صدر ڈاکٹر عبدالغفور گوپانگ نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ، اس موقع پر پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلہ میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر زاہد اقبال گجر نے کہا کہ انسانی زندگی کیلئے پودے اور درخت انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ملتان سمیت پنجاب بھر میں شجر کاری مہم جاری ہے، اس موقع پرملک اشفاق احمد راں ، محمد سلمان قریشی سیکرٹری یونین کونسل نمبر 73 کائیاں پور ملتان صدر و دیگر معززین علاقہ نے شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور یونین کونسل نمبر 73 کائیاں پور میں منعقدہ واک میں شرکت بھی کی۔