• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت علیؓ کا یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا

لاہور (خبرنگار) حضرت علی المرتضیٰؓ کا یومِ شہادت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ لاہور میں یوم علیؓ کا مرکزی جلوس اندرون موچی دروازہ مبارک حویلی سے برآمد ہوا۔ جو اندرون شہر میں اپنے مقررہ روٹ اندرون موچی دروازہ، محلہ شیعیاں سے ہوتا ہوا چوہٹہ مفتی باقر اور کوتوالی چوک،رنگ محل، پانی والا تالاب، ٹبی سٹی، بازار حکیماں سے ہوتا ہوا شام کے وقت بھاٹی چوک پہنچ کرکربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ قبل ازیں شرکاء جلوس نے نماز ظہرین رنگ محل چوک میں ادا کی۔ شہر میں یوم علی ؓ کی مناسبت سے کئی مقامات سے ماتمی جلوس برآمد ہوئے جو اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔ جلوس کے راستے میں راستے میں عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے، جلوس کے شرکاء کی افطاری کیلئے بھی جگہ جگہ نذر و نیاز کا اہتمام کیاگیا تھا۔
لاہور سے مزید