• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون تنازع پر 13 سالہ بھائی قتل، ملزم گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) 13سالہ بھائی کو قتل کرنے والےملزم کوگرفتار کرلیاگیا۔تھانہ دھمیال محمد اشرف خان نے بتایا میرے بیٹے محمد اویس عمر 18سال اور چھوٹا بیٹا محمد وقاص عمر 13سال اپنے گھر واقع بنک کالونی میں موجود تھے ۔محمد اویس نے محمد وقاص کو کہا کہ مجھے اپنا موبائل فون دو جو محمد وقاص نے دینے سے انکار کر دیا ۔ دونوں بھائیوں کی آپس میں تکرار شروع ہو گئی۔ وقاص نے اویس کو کہا کہ تم چرسی، پوڈری ہو۔ اویس نے میرے اور میری بیوی کے دیکھتے ہوئے اپنا پسٹل نکالا اور فائر محمد وقاص پر کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ محمد اویس اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے ملزم اویس کو گرفتار کرلیاگیاہے ۔
اسلام آباد سے مزید