برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ قربان حسین ستارہ قائداعظم نے کہا ہے کہ آج کے دن ہر پاکستانی باشندہ یہ عہد کرے کہ وہ تعمیر وطن میں اپنے حصے کا کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج یہ بھی تجدید عہد کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ پاکستان جن اعلیٰ و ارفع مقاصد کے لیے قائداعظم محمد علی جناح ؒ اور اس وقت کے قائدین نے حاصل کیا تھا ان کی تکمیل کے لیے تمام وسائل اور توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے۔
لارڈ قربان حسین نے مزید کہا کہ ایک جمہوری فلاحی پاکستان کے قیام اور آزادی کشمیر کے لیے بھی اپنا رول ادا کریں گے۔