• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا اسکول، کالجز کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکولوں اور کالجز کی سطح سے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے بڑے منصوبے اعلان کیا ہے ۔ منصوبے کے تحت چھوٹی عمر میں کھلاڑیوں کو تلاش کر کے ان کی گرومنگ کی جائے گی ۔ اس اسکیم میں دس ہزار بچے شریک ہوں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سمیر احمد، سید ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر، ہیڈ ویمن کرکٹ رافیعہ حیدر اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیا نے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سمیر احمد نے کہا کہ ملک گیر سطح پر اسکول کالجز سے ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا۔ 10 اپریل سے 10 مئی تک اسکولوں اور کالجز میں رجسٹریشن ہوگی ۔ اس حوالے سے40 اوورز کا ون ڈے ٹورنامنٹ ستمبر اکتوبر میں ہو گا ۔ اس منصوبے سے ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑیوں کی ایک اچھی کھیپ ہمارے سامنے آئے گی۔ہمارے پاس کوچز موجود ہیں ان سے کام لیا جائے گا ، سپر کڈز کٹیگری بھی لا رہے ہیں۔ جنید ضیاء نے کہا کہ اسکول اور کالج میں ٹرائلز کے دوران 10 ہزار کھلاڑیوں کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید