• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز، کھیلوں کا شیڈول اور وینیوز طے کرنے کیلئے اجلاس کل

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)قومی گیمز میں مقابلوں کے مقامات اور شیڈول طے کرنے کیلئے صوبائی اولمپکس ایسوسی ایشنوں، فیڈریشنوں، اداروں کے نمائندں کا اجلاس منگل کو کراچی میں ہوگا ۔ اتوار کو سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے اجلاس میں گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جس میں دیگر صوبائی اولمپکس کے حکام سے رابطہ کیا گیا ا ور انہیں اپنے دستے کے کھلاڑیوں کے ٹریک سوٹ، جوتے کے سائز سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی، اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت رواں ہفتے فنڈ کی پہلی قسط جاری کرے گی۔ دریں اثناء گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے سجاس کے وفد سے گفتگو میں کہا ہے کہ 18 سال بعد سندھ کو قومی گیمز کی میزبانی ملنا خوش آئند ہے۔ خواہش ہے صوبے بھر میں کھیلوں کا سلسلہ جاری رہے۔

اسپورٹس سے مزید